29 جون 2014 - 12:46
پاکستان میں پہلا روزہ سوموار 30 جون کو ہوگا

ماہ صیام کا چاند دیکھنے کیلئے چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمان کی زیر صدارت اجلاس کراچی میں ہوا ۔ زونل کمیٹیوں کے ارکان، محکمہ موسمیات اور سپارکو کے نمائندے بھی اجلاس میں شریک تھے ۔

ابنا: ماہ صیام کا چاند دیکھنے کیلئے چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمان کی زیر صدارت اجلاس کراچی میں ہوا ۔ زونل کمیٹیوں کے ارکان، محکمہ موسمیات اور سپارکو کے نمائندے بھی اجلاس میں شریک تھے ۔ ملک بھر کی زونل رویت ہلال کمیٹیوں سے بھی رمضان کے چاند کی شہادت موصول نہیں ہوئی۔ بنگلہ دیش اور بھارت میں آج چاند نظر نہیں آیا اس لئے وہاں سوموار کو پہلا روزہ رکھا جائے گا۔ سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات میں گزشتہ روز کسی بھی علاقے میں چاند نظر آنے کے بعد سرکاری طور پر اتوار انتیس جون کو پہلے روزے کا اعلان کیا گیا۔

.......

/169